ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نیا پنشن اسکیم دھوکہ،رام لیلا میدان کے ’شراپ ‘سے بچے مودی حکومت

نیا پنشن اسکیم دھوکہ،رام لیلا میدان کے ’شراپ ‘سے بچے مودی حکومت

Mon, 26 Nov 2018 22:35:51    S.O. News Service

نئی دہلی :26/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پرانے پنشن بحالی کی مانگ کو لے کر ملک بھر سے آئے ملازم پیر کو دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں جمع ہوئے تو وزیر اعلی اروند کجریوال بھی حمایت کرنے پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو دکھی کرکے کوئی سرکار خوش نہیں رہ سکتی۔ کجریوال نے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں پرانے پنشن لاگو کرنے کی تجویز پیش کرنے کی بات کہی۔کجریوال نے کہا کہ نیا پنشن اسکیم دھوکہ ہے، تو وہ پرانی پنشن نافذ کرانے کو لے کر سرکاری ملازمین کی تحریک میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت نے اگلے تین ماہ میں پرانے پنشن کو لاگو نہیں کیا تو وہ ملک بھر کے لوگوں اور غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کو اس کے تئیں بیدار کریں گے ۔کجریوال نے دعوی کیا کہ اگر پرانا پنشن اسکیم لاگو نہیں ہواتو سرکاری ملازم بھی مرکزی حکومت کے خلاف ہو جائیں گے۔ کجریوال نے کہا کہ ملازمین میں ملک کی حکومت کو تبدیل کرنے کی طاقت ہے۔ میں مرکزی حکومت کو بیدار کرنا چاہتا ہوں کہ سی آئی ڈی اور آئی بی والوں کو بتا دیں کہ اگلے 3 ماہ میں مطالبے نہیں مانے تو 2019 میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔یہ رام لیلا میدان جس کو ’’شراپ ‘‘دیتا ہے، وہ ’’بھسم ‘‘ ہو جاتا ہے۔ کجریوال نے کہا کہ میں وزیر اعظم سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ’’ راشٹرنرمان‘‘ کرنا چاہتے ہیں تو سرکاری ملازمین کو دکھی نہیں کر سکتے۔اس دوران عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ بھی رام لیلا میدان میں موجود رہے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جب 40 دن رہنما اور رکن اسمبلی رہے لوگوں کو تاعمر پنشن مل سکتا ہے، تو 40 سال تک سرکاری ملازم رہے لوگوں کو پنشن کیوں نہیں مل سکتا۔ موجودہ مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے سنجے سنگھ نے مرکزی حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ رام لیلا میدان کا ’’شراپ ‘‘ نہ لیں۔ 


Share: